Posts

Showing posts with the label Childhood Memories

کہاں آ گئے ہم؟ (بچپن کی وہ گلیاں اور آج کی مصروفیات)

Image
کبھی کبھی رات کو جب فون کی اسکرین بند کر کے لیٹیں ، تو یکدم دماغ میں بچپن کا کوئی منظر گھوم جاتا ہے۔ وہ تپتی دوپہروں میں گھر والوں سے چھپ کر گلی میں نکل جانا وہ ننگی باؤں مٹی پر بھاگنا، اور پانچ روپے کا گولا گنڈا کھا کر ایسے خوش ہونا جیسے دنیا کی ساری دولت مل گئی ہو۔ آج ہاتھ میں چالیس پچاس ہزار کا موبائل ہے، اے سی والا کمرہ ہے، لیکن سچی بات یہ ہے کہ وہ مٹی والی خوشی اور بے فکری اب ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ ہم سب جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے، زندگی کی مصروفیات، نوکریوں، پیسوں کی دوڑ اور ذمہ داریوں کے بوجھ تلے ایسے دبتے چلے گئے کہ اپنا وہ معصوم اور پرسکون بچپن کہیں پیچھے ہی چھوڑ آئے۔ آج کا انسان بظاہر بہت ترقی کر چکا ہے، لیکن اندر سے وہ اسی پرانے سکون کا پیاسا ہے جو کبھی مٹی کے کھلونوں اور کچی گلیوں میں مفت ملا کرتا تھا۔ 1۔ اتوار کا انتظار اور وہ چھوٹی خوشیاں ہمارا دور بھی کیا کمال دور تھا۔ انٹرنیٹ نہیں تھا، پر خوشیاں سجی تھیں۔ اتوار کے دن صبح اٹھ کر پی ٹی وی پر کارٹون دیکھنا، اور شام کو گلی کے سارے لڑکوں کا اکٹھے ہو کر کرکٹ کھیلنا۔ کسی کے پاس اچھا بلا (Bat) ہوتا تو وہ پورے محلے کا ہیرو بن جات...